8 جون، 2023، 4:54 PM

ایران کی بدخشان افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت

ایران کی بدخشان افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے افغانستان کے شہر بدخشان کے فیض آباد میں مسجد نبوی میں فاتحہ خوانی کی تقریب پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کعنانی نے ایک بیان میں افغانستان کے شہر بدخشان کے فیض آباد میں مسجد نبوی میں فاتحہ خوانی کے دوران دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عام لوگوں اور بے گناہ شہریوں بالخصوص دینی اور مذہبی مقامات پر دہشت گردانہ اور مجرمانہ حملوں کا دین اسلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں اور جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ناصر کنعانی نے بارگاہ ایزدی میں، اس ہولناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

News ID 1917059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha