19 جون، 2023، 6:14 PM

جنین میں صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں پر وزارت خارجہ کے ترجمان کا ردعمل

جنین میں صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں پر وزارت خارجہ کے ترجمان کا ردعمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر صہیونی فورسز کی وحشیانہ کاروائی اور کم از کم چار فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی کنارے کے شہر جنین پر صہیونی فورسز کی وحشیانہ کاروائی اور کم از کم چار فلسطینیوں کی شہادت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ناصر کنعانی نے مغربی کنارے اور غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں مخصوصا بچوں، عورتوں اور ضعیف العمر افراد پر غاصب صہیونی فورسز کے مظالم کو دہشت گردی کی واضح مثال قرار دیا۔

انہوں نے بے گناہ فلسطینیوں کے گھروں پر حملوں اور مکانات منہدم کرنے کو انسانی حقوق کی پامالی سے تعبیر کیا اور کہا کہ صہیونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کے خلاف فوری ایکشن لینا اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

News ID 1917289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha