19 جون، 2023، 8:38 PM

اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سیکورٹی کونسل کے سربراہ سے ملاقات؛

اسرائیل کے خاتمے کا بہترین ذریعہ مقاومت ہے/مسئلہ فلسطین پر ایران کا کردار قابل تحسین ہے

اسرائیل کے خاتمے کا بہترین ذریعہ مقاومت ہے/مسئلہ فلسطین پر ایران کا کردار قابل تحسین ہے

جنرل علی باقر احمدیان نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات میں کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے۔ امت مسلمہ خصوصا فسلطینی عوام کے درمیان اتحاد اور مقاومت کے ذریعے صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ جنرل علی باقر احمدیان نے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے تہران میں ملاقات کے دوران کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے۔ امت مسلمہ خصوصا فسلطینی عوام کے درمیان اتحاد اور مقاومت کے ذریعے صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی صہیونی سازش کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد مغربی کنارے میں بھی مقاومتی تنظیموں نے اپنا کام شروع کیا ہے۔

اس موقع پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ عالم اسلام اور فلسطین کے ایشوز پر ایران کا تعمیر اور مثبت کردار قابل تحسین ہے۔ 

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ حماس کے اعلی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے منگل کی صبح تہران پہنچے ہیں۔

ان کو اسلامی جمہوری ایران کی طرف سے دورے کی باقاعدہ دعوت دی گئی تھی۔ 

دورے کے دوران حماس کا وفد اعلی ایرانی حکام سے ملاقات اور فلسطین کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرے گا۔

News ID 1917293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha