18 جون، 2023، 10:26 AM

پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں، ایران

پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہے ہیں، ایران

ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی مذاکرات کے بارہویں دور میں فریقین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کی اور خطے اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان سیاسی مذاکرات کے بارہویں دور میں ایرانی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے معاون علی باقری اور پاکستان وزیر خارجہ کے سیاسی معاون اسد مجید خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔

فریقین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سیکورٹی کے حوالے سے گفتگو کی اور خطے اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر علی باقری نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ پورے خطے کا فائدہ ہوگا۔ ایران اسلام آباد کے ساتھ پہلے سے زیادہ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے سیاسی معاون نے اسلام آباد کے ساتھ مختلف امور میں تعاون کو مزید بڑھانے کے سلسلے میں تہران سنجیدگی سے کام کررہا ہے۔

ملاقات کے دوران اسد مجید خان نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اسی لئے اسلام آباد بھی ان تعلقات کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔

انہوں نے دونوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔ مذاکرات کے دوران سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی امور میں تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت کی گئی۔

News ID 1917263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha