17 جون، 2023، 9:43 PM

سعودی وزیر خارجہ کی آیت اللہ رئیسی سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ کی آیت اللہ رئیسی سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آج شام، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آج شام، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر، فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے ایرانی صدر کو باضابطہ دورے کی دعوت کا پیغام پہنچایا۔

یاد رہے کہ پورے 7 سال کے بعد، کسی بھی سعودی سیاسی رہنما کا تہران یہ دورہ، پہلا دورہ ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ تہران پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہم تہران میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولیں گے۔

واضح رہے کہ چین کی ثالثی سعودی-ایران تعلقات کو بحال ہوئے کچھ ہی مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران پہلے ہی جدہ اور ریاض میں اپنے سفارت خانوں کا باضابطہ افتتاح کر چکا ہے۔

News ID 1917258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha