17 اپریل، 2025، 4:24 PM

ویانا میں ایران اور چین کے نمائندوں کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

ویانا میں ایران اور چین کے نمائندوں کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

ویانا میں چین اور ایران کے مستقل نمائندوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں چین اور ایران کے مستقل نمائندے لی سونگ اور رضا نجفی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چینی مندوب نے بیجنگ اور تہران کے درمیان دوستی کو تاریخی اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا۔

اس ملاقات میں ایرانی مندوب  نے کہا کہ تہران نے ہمیشہ بیجنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو سٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھا ہے۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویانا میں چین کے ساتھ کثیرالجہتی پلیٹ فارمز اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

ملاقات میں فریقین نے ایرانی جوہری مسئلے اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1931938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha