23 اگست، 2026، 1:29 PM

ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی سیکورٹی پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی آرمی چیف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی سیکورٹی پر گفتگو

عرقچی اور جنرل عاصم منیر نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مغربی ایشیا میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی سلامتی اور خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر ٹیلی فونک گفتگو کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور خطے میں استحکام کو مضبوط بنانے کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ جنگ کے دوران پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھے ہیں۔

News ID 1940814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha