مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کو پڑوسی ممالک کی جانب سے خطے میں نئے سکیورٹی انتظامات اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے متعدد پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے دھونس اور دباؤ کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مفادات کو ترجیح دی اور اس عمل کے ذریعے اپنے اتحادیوں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے تجربات نے انہیں اس حقیقت کا ادراک کرایا ہے کہ سلامتی کے لیے ایک مختلف طریقہ کار کی ضرورت ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خطے میں ایک مقامی اور آزاد نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام خطے میں حقیقی امن اور سلامتی کے قیام کی بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔
قالیباف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان دھمکیوں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جن میں ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات برقرار رکھنے والے ممالک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ