23 اگست، 2026، 1:29 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ کا جلد ایران کا دورہ متوقع، عرب صحافی کا دعوی

پاکستانی فوج کے سربراہ کا جلد ایران کا دورہ متوقع، عرب صحافی کا دعوی

عرب صحافی کے مطابق جنرل عاصم منیر کے دورہ تہران کا ممکنہ مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی بحالی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب صحافی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ممکنہ طور پر آئندہ ایک یا دو روز میں ایران کا دورہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، الجزیرہ کے صحافی علی ہاشم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں دعوی کیا کہ انتہائی باخبر ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا سفر قریب الوقوع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے عمل کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔

تاہم، ایرانی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ موقف یا تصدیق پیش نہیں کی ہے۔

News ID 1940818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha