23 اگست، 2026، 1:30 PM

جنگ کے دوران ایران نے بھرپور دفاع اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، صدر پزشکیان

جنگ کے دوران ایران نے بھرپور دفاع اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران دشمنوں کے اندازے غلط ثابت ہوئے، ایرانی قوم کی طاقت اور اتحاد نے دنیا کو حیران کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت مکمل اقتصادی، فوجی اور سکیورٹی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کی طاقت، اتحاد اور استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے اور دشمنوں کے ایران کے خاتمے سے متعلق اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

امام خمینی کے نظریات سے تجدید عہد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے شہدا، مرحوم رہبر انقلاب، کمانڈروں، سائنسدانوں، طلبہ، مسلح افواج اور ایرانی عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنگ، پابندیوں، مختلف دباؤ، مسلسل دہشت گردانہ کارروائیوں اور پانی، بجلی، گیس، ایندھن، ماحولیات اور بینکاری نظام سمیت متعدد سنگین مسائل کا سامنا کیا ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ دشمنوں کا خیال تھا کہ اپنے دباؤ اور اقدامات کے ذریعے ایران کو شکست دے دیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ ایرانی قوم کی طاقت اور اتحاد نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

انہوں نے عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ تجزیہ کار بھی آسانی سے یہ وضاحت نہیں کر سکتے کہ ایرانی قوم نے اتنے شدید دباؤ کے باوجود کس طرح ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے عزیز عوام نے حقیقت میں ایک معجزہ کر دکھایا ہے۔

ایرانی صدر نے موجودہ مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ ہمیں اس بات پر عوام کے سامنے شرمندگی ہے کہ مشکلات موجود ہیں، لیکن جب تک ہمارے جسم میں جان ہے، ہم اپنے عزیز عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، ان کی زندگی اور فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے اور مضبوطی کے ساتھ ان بحرانوں سے نکلیں گے۔

News ID 1940817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha