مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے دورہ ماسکو کے دروان روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل سمیت ایران کے جوہری پروگرام، شام کی صورت حال، جنوبی قفقاز اور بحیرہ کیسپین پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ عراقچی کا دورہ ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے دائرے میں ہوا ہے۔
اس دورے میں ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ حالیہ بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے سینئر روسی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ