17 اپریل، 2025، 2:51 PM

عمان مذاکرات کے مقام کا تعین کرے گا، گروسی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز رہی، عراقچی

عمان مذاکرات کے مقام کا تعین کرے گا، گروسی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز رہی، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ "عمان مذاکرات کا میزبان ہے، اور وہی مذاکرات کے مقام کا انتخاب کرے گا۔"

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ رات عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی سے ملاقات کے بعد کہا کہ عمان مذاکرات کا میزبان ہے اور یہ ملک مذاکرات کی جگہ کا انتخاب کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی اپنے عمانی ساتھیوں کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ہمیں بتائیں کہ مذاکرات کا اگلا دور کہاں منعقد ہوگا۔

عراقچی نے کہا کہ رافیل گروسی کے ساتھ تعمیری اور تفصیلی بات چیت ہوئی، ان کا دورہ انتہائی مناسب وقت پر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایران اور امریکہ کے درمیان نئے مذاکرات تفصیلات سے آگاہ کرنا ضروری تھا۔

News ID 1931934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha