رافیل گروسی
-
ایجنسی کے پاس ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے ہے، گروسی
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کے پاس تہران کے جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔"
-
ایرانی وزیر خارجہ اور گروسی کا غیر تعمیری اور تصادم کے طریقوں سے اجتناب پر اتفاق
ایرانی وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران تنازعات کو حل کرنے اور غیر تعمیری اور تصادم کے طریقوں سے بچنے کے لئے مذاکرات کا راستہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔
-
صدر پزشکیان سے ملاقات میرے دورہ ایران کے شیڈول کا اہم حصہ تھی، گروسی
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کو اپنے دورہ ایران کا اہم ترین حصہ قرار دیا۔
-
ایران جوہری پروگرام کو اپنے مفادات کے مطابق آگے بڑھائے گا، ایرانی عہدیدار
ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے اعلی عہدیدار نے IAEA کے سربراہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ بیرونی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور جوہری پروگرام کو اپنے قومی مفادات کے مطابق آگے بڑھاتا رہے گا۔
-
قرارداد کا اجرا ایران کو جوابی اقدامات کرنے کا حق دیتا ہے، اسلامی/ خطے کی صورتحال سے آگاہ ہوں، گروسی
ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاملات حفاظتی فریم ورک کے اندر قائم ہیں۔
-
دھونس دھمکی کے تحت بات چیت کے لئے تیار نہیں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے قومی مفادات اور ناقابل تردید حقوق کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن دباؤ اور دھمکی کے تحت مذاکرات پر ہرگز آمادہ نہیں ہیں۔
-
ایران اور آئی اے ای اے کا مشترکہ بیان جاری
ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے دو روزہ دورے کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔
-
ایران کو امید ہے کہ آئی اے ای اے بڑی طاقتوں سے متاثر نہیں ہوگی، آیت اللہ رئیسی
صدر رئیسی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ سے ملاقات میں زور دیا کہ تہران یہ توقع رکھتا ہے کہ ایجنسی غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ طور پر کام کرے اور سیاسی طاقتوں کے زیر اثر نہ جائے۔
-
صدر رئیسی کی آئی اے ای اے کے سربراہ سے ملاقات
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے تہران میں موجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات اور بات چیت کی۔
-
رافیل گروسی کے دورہ تہران پر ایرانی امور کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کا رد عمل
ایرانی امور کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ میلے نے کہا کہ وہ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرنے سے پہلے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے دورہ تہران کے نتائج کا انتظار کریں گے۔
-
آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی دو طرفہ مذاکرات کے لیے تہران پہنچ گئے
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی جمعے کے روز دو روزہ دورے کے لیے تہران پہنچے جس دوران وہ ایران کے جوہری پروگرام پر اعلیٰ ایرانی حکام سے بات چیت کریں گے۔
-
ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی جمعے کو تہران پہنچیں گے
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی جمعے کی شام تہران پہنچیں گے اور ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔