4 مارچ، 2023، 8:12 AM

رافیل گروسی کے دورہ تہران پر ایرانی امور کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کا رد عمل

رافیل گروسی کے دورہ تہران پر ایرانی امور کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کا رد عمل

ایرانی امور کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رابرٹ میلے نے کہا کہ وہ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرنے سے پہلے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے دورہ تہران کے نتائج کا انتظار کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے امور کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رابرٹ میلے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گروسی نے ابھی تک ایران کی جانب سے این پی ٹی کی پاسداری یا عدم تعمیل کے بارے میں اپنی رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔ ہمیں انتظار کرنا پڑے گا اور دیکھنا ہوگا کہ مناسب اقدامات کیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے یورپی ٹرائیکا اور دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں۔ ایران میں 84 فیصد افزودگی کے دعوے پر میلے نے یہ بھی کہا کہ ہم آئی اے ای اے کے جائزے کا انتظار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی جمعے کے روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچے جہاں وہ اسلامی جمہوریہ کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ایران میں بین الاقوامی جوہری نگراں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایجنسی کے انسپکٹرز کو ایران کی ایک جوہری سائٹ سے 84 فیصد تک افزودہ خالص یورینیم کے ذرات ملے ہیں۔

در ایں اثنا ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کو کہا تھا کہ ایٹمی معاملے پر ایران اور ایجنسی کے درمیان سبھی اختلافی موضوعات حل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری فیوج مشینوں یا کچھ ذرّات کے بارے میں جو شبہات یا معاملات اٹھائے گئے تھے وہ حل ہوگئے اور دونوں طرف کے ماہرین کے جائزوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح کا کوئی انحراف نہیں ہے -

News ID 1915034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha