مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج ہفتے کے روز جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے تہران میں موجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات اور بات چیت کی۔
اس سے قبل آج گروسی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات کی۔
آئی اے ای اے کے سربراہ نے جمعے کے روز تہران آمد کے بعد ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی سے بھی ملاقات کی اور آج ہفتے کے روز صبح مذاکرات کے لیے دوسرے دور کے ہونے والی میٹنگ کے بعد اسلامی اور گروسی نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
در ایں اثنا ایران کے ایوان صدر کے سیاسی نائب محمد جمشیدی نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ رافیل گروسی نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں تعاون کی راہ کو ہموار کرنے کے اقدامات پر ایٹمی توانائی تنظیم کے ساتھ مشترکہ ایجنڈے کے حصول پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آیت اللہ رئیسی نے بھی تعاون کو دوطرفہ معاملہ قرار دیا جو عالمی جوہری ایجنسی کی خود مختاری اور ایرانی قوم کے حقوق کو یقینی بنائے جانے کی بنیاد پر جاری رہ سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ