17 جون، 2023، 9:10 PM

سعودی فرمانروا کی ایرانی صدر کو دورے کی باضابطہ دعوت

سعودی فرمانروا کی ایرانی صدر کو دورے کی باضابطہ دعوت

سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ تہران کے دوران، سعودی فرمانروا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو دورے کی باضابطہ دعوت کا پیغام پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج تہران سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی میزبانی کر رہا ہے تاہم اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کی جانب سے ایرانی صدر کو دورۂ ریاض کی باضابطہ دعوت کا پیغام اور سلام پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ ایران-سعودی تعلقات کی بحالی کے بعد، ایران کا کسی بھی سعودی سیاسی رہنما کا یہ دورہ، پہلا دورہ ہے۔

اقوام عالم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر، ایران-سعودی تعلقات سے خطے کے تمام ممالک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

سعودی-ایران تعلقات سے جہاں عالمی استکباری قوتیں شش و پنج میں مبتلا ہیں وہی یہ تعلقات عالم اسلام اور خلیج فارس کے ممالک کیلئے خوش آئند ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے آج دورۂ تہران کے دوران، اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مسئلہ فلسطین پر زور دیتے ہوئے اس مسئلے کو عالمی اور اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔

News ID 1917256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha