29 مئی، 2025، 1:16 PM

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کسی بھی صورت متاثر نہیں ہوں گے، عراقچی

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کسی بھی صورت متاثر نہیں ہوں گے، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور ریاض کے مابین تعلقات میں کسی قسم دراڑ آنے نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی پالیسی ایک نہایت اہم حکمت عملی ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو تہران انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ رہبر معظم کے حج مشن دفتر اور ادارہ حج و زیارت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں تاکہ ایرانی زائرین کے حج کے معاملات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب خطے کی پالیسی میں ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ایران اپنے برادرانہ تعلقات کو جاری رکھے گا۔ ایران کسی کو بھی ان تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

News ID 1933053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha