12 ستمبر، 2024، 9:54 PM

ایران کی ہمسایہ پالیسی میں سعودی عرب کو ایک خاص مقام حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کی ہمسایہ پالیسی میں سعودی عرب کو  ایک خاص مقام حاصل ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کو عراق کی طرح ہماری پڑوسی پالیسی میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب کے الشرق نیوز چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا: ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کئی سالوں سے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے درمیان مسائل تھے لیکن عراق اور بعد میں چین کی مدد سے ہم دو طرفہ تعلقات کی بحالی کی طرف واپس آئے اور گزشتہ چند سالوں میں یہ تعلقات اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اشارہ کیا کہ ایران کی نئی حکومت کی پالیسی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ممکنہ حد تک تعلقات کو مضبوط بنانے پر مبنی ہے اور جس طرح عراق کو پڑوسی پالیسی میں ایک خاص مقام حاصل ہے اسی طرح سعودی عرب کا بھی ایک خاص مقام ہے.

عراقچی نے مزید کہا کہ سعودی عرب خطے کا ایک بڑا اور طاقتور ملک ہے اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات اور وسیع تعاون کا ہونا ضروری ہے اور یہ خطے میں امن و استحکام کے لئے بھی ضروری ہے۔

News ID 1926607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha