حج
-
بھکاریوں کو روکا نہ گیا تو پاکستانی حج و عمرہ زائرین متاثر ہوں گے، سعودی انتباہ
سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔
-
ایرانی حجاج کی جمعہ سے واپسی شروع ہوگی
ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ جمعہ کے دن سعودی عرب سے وطن واپس آئے گا۔
-
حج سیزن کے آغاز سے اب تک 11 ایرانی عازمین جاں بحق
ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیرحسین کولیوند نے کہا کہ حج سیزن کے آغاز سے اب تک 11 ایرانی عازمین جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
-
لبنانی اہل سنت عالم دین کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو؛
حج میں صیہونیت مخالف نعروں پر پابندی، اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے
ایک عرب اہل سنت عالم دین کا کہنا ہے کہ حج کے دوران فلسطین کی حمایت اور صیہونیت مخالف نعروں پر پابندی کا مطلب صہیونی امریکی دشمن کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔
-
اس حج کا کیا فائدہ جس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی نہ ہو، عرب میڈیا
نامور عرب اخبار نے حج کے دوران غزہ کے حق میں احتجاج پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دنیا کے مسلمان غزہ کے مسلمانوں کے حوالے سے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں۔
-
اصل حج سعودی نہیں بلکہ ایرانی حجاج بجا لا رہے ہیں، ممتاز فلسطینی سوشل ایکٹوسٹ
ممتاز فلسطینی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے ایرانی حجاج کے امریکہ اور صیہونیت مخالف نعروں اور برائت از مشرکین کو حج نبوی کا حقیقی مظہر قرار دیا۔
-
ایرانی حجاج کا مشرکین سے اظہار برائت+ ویڈیو
ایران کے صوبہ سمنان کے عازمین حج بیت اللہ نے سرزمین وحی میں مشرکین سے برائت کا اظہار کیا۔
-
حج کے دوران غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو نہ بھولیں، ابوعیبدہ کا حجاج کے نام پیغام
القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حجاج کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج کے موقع دشمن صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کی اہمیت کو بیان کرنے کی ضرورت ہے۔
-
حجاج بیت اللہ کے نام رہبر معظم انقلاب کا پیغام:
غزہ کے جلادوں سے عالمی سطح پر برائت کا اعلان ہونا چاہئے
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس سال حج کے موقع پر صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں مخصوصا امریکہ سے اعلان برائت حج کے مناسک تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمان رہتے ہیں، وہاں سے یہ نعرہ بلند ہونا چاہئے۔
-
علی باقری کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، حجاج کے امور پر گفتگو
ایرانی عبوری وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے حجاج کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
-
اس سال کا اعلان برائت حج کے مناسک تک محدد نہیں ہونا چاہئے، رہبر معظم کا پیغام
رہبر معظم نے حج کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال کا پیغام حج کے موسم اور میقات تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ پوری دنیا میں مشرکین سے بیزاری کا اعلان ہونا چاہئے۔
-
ترک خاتون مبصر کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو؛
سعودی عرب کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنا چاہئے
ترکی سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہر قانون اور مبصر ڈاکٹر ڈینز کینر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرنا چاہئے۔
-
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو؛
حج کے موقع پر فلسطین کی حمایت سے روکنا قابل مذمت ہے
فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ اگر حج کے اہم موقع پر مسلمان مل کر فلسطین کے حق میں اور امریکہ و صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کریں تو مسئلہ فلسطین جلد حل ہوسکتا ہے۔
-
سابق سیکرٹری خارجہ پاکستان کی مہر نیوز سے گفتگو؛
حج کے ایام میں فلسطین کے حق میں احتجاج کی امید نہیں ہے
سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ حج کے ایام میں فلسطین کے حق میں احتجاج کی امید نہیں ہے کیونکہ عرب شہزادے امریکہ اور اسرائیل کے غلام بن چکے ہیں۔
-
ترک صحافی و مبصر کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو؛
حج کو فلسطین کے ساتھ عمومی یکجہتی کا اجتماع بنانے میں سعودی عرب بڑی رکاوٹ ہے
ترک مبصر نے کہا ہے کہ حج کے ایام میں غزہ کے حق میں آواز بلند کرنے سے امریکہ اور اسرائیل ناراض ہوتے ہیں اس لئے سعودی عرب احتجاج کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
-
سعودی وزیر خارجہ کی علی باقری سے ٹیلیفونک گفتگو، حج امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
شہزادہ فیصل بن فرحان نے علی باقری سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے غزہ کی صورتحال اور ایرانی عازمین حج کو سہولیات کے بارے میں گفتگو کی۔
-
53 فیصد ایرانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، سربراہ ادارہ حج
ایرانی ادارہ حج کے سربراہ نے کہا ہے کہ 53 فیصد ایرانی عازمین حج سرزمین وحی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ باقی عازمین کے لئے بھی پروازیں تیار ہیں۔
-
اس سال کا حج غزہ کے مظلوموں کی حمایت کے لئے فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا، امام جمعہ تہران
تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ اس سال کا حج غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔
-
رہبر معظم کا حج کے منتظمین سے خطاب؛
اس سال کا حج صہیونی جنایت کاروں اور ان کے حامیوں سے اعلان برائت ہے
حج کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے کہا کہ دنیا نے غزہ میں فلسطینیوں کی مظلومیت اور صیہونیوں کی بربریت کو مشاہدہ کیا۔ یہ واقعات تاریخ میں باقی رہیں گے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی سے حج انتظامیہ کے اہلکاروں نے ملاقات کی
ایرانی عازمین حج کے سرپرست اور محکمہ حج کے عہدیداروں سمیت بعض عازمین حج نے کچھ دیر پہلے حسینیہ امام خمینی رح تہران میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج و عمرہ پروازیں شروع کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور سودی درمیان عمرہ پروازیں بحال کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے کام کے درمیان تیکنیکی ایشوز پر بات چیت ہو رہی ہے۔
-
بچے اور نوجوان اپنے مخصوص انداز میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے، تصاویر
بچوں اور نوجوان کی اپنی والدین کے ساتھ حج کے مناسک میں شرکت نے خاص رنگ بھردیا تھا۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
حاجیوں کی واپسی آخری مراحل میں، دعائے کمیل کے رقت آمیز مناظر+ تصاویر، ویڈیو
نگاہیں آسمان کی طرف مرکوز اور آنسو زمین کی طرف سرازیر، سب کے لبوں پر ایک ہی دعا کہ خدایا ہمیں خالی ہاتھ مت لوٹادے۔
-
18 ہزار ایرانی حجاج کی واپسی، حج انتظامات کے بارے میں اظہار اطمینان
اب تک سعودی عرب سے ایران کے لئے مجموعی طور پر 87 پروازیں جاچکی ہیں جس میں سے 42 پروازیں مدینہ اور 36 جدہ سے گئی ہیں۔ ان پروازوں کے ذریعے اب تک ایرانی حجاج میں سے فیصد ایران کے مختلف شہروں میں واپس جاچکے ہیں۔
-
جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان
بابر اعظم نے کہا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے، حج اللّٰہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔
-
حج تمتع کے اختتامی اعمال، خانہ کعبہ کے آخری طواف کے خصوصی تصویری مناظر
حاجیوں نے چند دن عرفات، مشعر اور منا میں اپنے خالق کے ساتھ راز و نیاز میں گزارے اور مکہ واپسی پر آخری مرحلے میں خانہ خدا کا طواف کیا۔
-
پاکستانی عازمین حج کی وطن واپسی شروع
پاکستانی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن اتوار کی سہہ پہر شروع ہوگیا ہے۔ بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کو لیکر جدہ سے روانہ ہو کر لاہور پہنچی جبکہ ایک اور پرواز اسکے کچھ ہی دیر بعد کراچی پہنچی۔
-
سعودی عرب، سرزمین منا میں معمرترین ایرانی زائر انتقال کرگئے
کردستان سے تعلق رکھنے والے حاجی مصطفی محمد حج کے اعمال کی انجام دہی کے بعد منا میں انتقال کرگئے
-
ایرانی زائرین نے حاجی ہونے کا جشن منایا، شیطان کو کنکریاں مارنے کی خصوصی تصاویر
بیت اللہ کا حج کرنے والوں نے بدھ کے دن شیطان کا کنکریاں مارنے کے علاوہ قربانی اور سر منڈوانے کا فریضہ انجام دینے کے بعد باقاعدہ طور پر حاجی ہونے کا جشن منایا۔
-
مہر نیوز کی سرزمین وحی سے رپورٹ؛
ایرانی حجاج کرام کا مشعر الحرام سے منیٰ کی جانب سفر
منگل کی رات مشعر الحرام میں گزارنے والے ایرانی حجاج اذان صبح کے بعد منا کی جانب روانہ ہو گئے ہیں تاکہ منیٰ میں حج کے مخصوص اعمال بجا لائیں۔