8 جولائی، 2023، 9:51 PM

18 ہزار ایرانی حجاج کی واپسی، حج انتظامات کے بارے میں اظہار اطمینان

18 ہزار ایرانی حجاج کی واپسی، حج انتظامات کے بارے میں اظہار اطمینان

اب تک سعودی عرب سے ایران کے لئے مجموعی طور پر 87 پروازیں جاچکی ہیں جس میں سے 42 پروازیں مدینہ اور 36 جدہ سے گئی ہیں۔ ان پروازوں کے ذریعے اب تک ایرانی حجاج میں سے فیصد ایران کے مختلف شہروں میں واپس جاچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدینہ منورہ میں قائم ادارے حج کی نگران کونسل کا اجلاس آیت اللہ محمد حسن اختری کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں حجاج کی منتقلی کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔

نشست کے آغاز میں ادارے کے سربراہ کے معاون محمد جواد نے ایرانی حجاج کے نقل و انتقال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ 7 جولائی تک سعودی عرب سے ایران کے لئے مجموعی طور پر 87 پروازیں جاچکی ہیں جس میں سے 42 پروازیں مدینہ اور 36 جدہ سے گئی ہیں۔ ان پروازوں کے ذریعے اب تک ایرانی حجاج میں سے فیصد ایران کے مختلف شہروں میں واپس جاچکے ہیں۔

گزارش کے مطابق اب تک 17830 حجاج مختلف ہوائی اڈوں سے ایران میں داخل ہوچکے ہیں۔
ادارے کے سربراہ کے مطابق کل تک 82 کاروان مدینہ میں داخل ہوچکے ہیں جو پانچ روز تک پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے روضے اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کریں گے اور ملک واپس جائیں گے۔

اجلاس کے دوران حکام نے زائرین کی حفاظت اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تاکید کی کہ حج کے دوران حجاج کو کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ 

اجلاس کے دوران مریض اور معذور حجاج کے بارے میں بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ اب تک پانچ ایرانی حجاج سعودی عرب کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان کو جلد ملک منتقل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سعودی عرب میں واقع رہبر معظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایرانی حجاج سے کئے گئے سروے کے مطابق اکثریت نے حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 75 فیصد نے انتظامات کو بہترین قرار دیا۔

News ID 1917688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha