16 جون، 2024، 4:50 PM

اس حج کا کیا فائدہ جس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی نہ ہو، عرب میڈیا

اس حج کا کیا فائدہ جس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی نہ ہو، عرب میڈیا

نامور عرب اخبار نے حج کے دوران غزہ کے حق میں احتجاج پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دنیا کے مسلمان غزہ کے مسلمانوں کے حوالے سے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں میں فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہورہے ہیں۔

ان ایام میں پوری دنیا سے مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے مکہ مکرمہ میں جمع ہوئے ہیں۔ فلسطین کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جارہی تھی کہ حجاج کی طرف سے فلسطینی بھائیوں کے حق میں مظاہرے ہوں گے۔ تاہم سعودی حکومت نے دوٹوک اعلان کیا کہ حج کے دوران فلسطین کے حق میں مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عالمی سطح پر سعودی حکومت کے اس اعلان کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ عرب میڈیا میں سعودی عرب کی اس پالیسی کو اسرائیل کے ساتھ تعاون سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

عرب اخبار رای الیوم نے لکھا ہے کہ دنیا کے مسلمان فلسطینی مسلمانوں کے حوالے سے اپنے ضمیر اور خدا کے سامنے جوابدہ ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ کیسے ممکن ہے کہ مسلمان حج کے مناسک انجام دیں اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مشکلات سے چشم پوشی کریں۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے مشترک دشمن صہیونیوں کے خلاف ہر میدان سے استفادہ کرنا چاہئے۔ آج مسلمان کے باہمی اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

News ID 1924735

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha