2 جولائی، 2023، 4:29 PM

پاکستانی عازمین حج کی وطن واپسی شروع

پاکستانی عازمین حج کی وطن واپسی شروع

پاکستانی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن اتوار کی سہہ پہر شروع ہوگیا ہے۔ بعد از حج آپریشن کے تحت پی آئی اے کی پہلی پرواز حجاج کو لیکر جدہ سے روانہ ہو کر لاہور پہنچی جبکہ ایک اور پرواز اسکے کچھ ہی دیر بعد کراچی پہنچی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کے تحت پہلی پرواز نے لاہور ایئرپورٹ پر آج سہ پہر 3 بجکر 37 منٹ پر لینڈ کیا۔

دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 جدہ سے سہ پہر 4 بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچی۔ 

خیال رہے کہ پی آئی اے 268 پروازوں کے ذریعے 61 ہزار 467 حجاج کو لے کر سعودی عرب سے پاکستان پہنچائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 41 ہزار سرکاری اسکیم کے حجاج اور 19 ہزار پرائیوٹ اسکیم کے حجاج کو لے کر پی آئی اے کی پروازیں پاکستان آئیں گی۔  اس سے قبل پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 21 مئی سے ہوا تھا جو 22 جون تک جاری رہا تھا۔ پی آئی اے حجاج کو سعودی عرب سے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور پشاور ایئرپورٹس پہنچائے گی۔ سکھر، رحیم یار خان اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر بھی حجاج کو لایا جائے گا۔

News ID 1917560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha