15 جون، 2024، 8:31 PM

حج کے دوران غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو نہ بھولیں، ابوعیبدہ کا حجاج کے نام پیغام

حج کے دوران غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو نہ بھولیں، ابوعیبدہ کا حجاج کے نام پیغام

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حجاج کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج کے موقع دشمن صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کی اہمیت کو بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعیبدہ نے مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ میں مشغول مسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حج کے دوران مختلف مقامات پر اپنے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو نہ بھلائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان خانہ خدا کی زیارت اور طواف میں مشغول ہیں۔ ہم فلسطین میں دوسرے مسلمانوں کی نیابت میں قبلہ اول کے دشمن صیہونیوں کے ساتھ نبرد آزما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قبلہ اول کی حفاظت کے لیے صہیونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن کیا تھا۔ حج کے عظیم موقع پر مسجد اقصی اور بیت المقدس کے خلاف صہیونی حکومت کی سازشوں اور مکروہ عزائم کے بارے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔

News ID 1924714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha