11 اپریل، 2023، 2:53 PM

عالمی یوم القدس صہیونزم کے خلاف عالم اسلام کی ہوشیاری کا عملی نمونہ ہے، باقر قالیباف

عالمی یوم القدس صہیونزم کے خلاف عالم اسلام کی ہوشیاری کا عملی نمونہ ہے، باقر قالیباف

اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس صہیونی عناصر اور ان کے حامیوں کے خلاف مقاومت اور ان کے مذموم ارادوں کے بارے میں ہوشیاری دکھانے کا بہترین نمونہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ کے اسپیکر نے چوتھی عالمی بیت المقدس کانفرنس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج امت مسلمہ جان چکی ہے کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مقاومت ہے۔ عالمی یوم القدس صہیونزم کے خلاف مقاومت کا بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول پر قبضہ اور ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام تاریخ میں ناقابل فراموش ہے۔ آج دنیا میں ایک طبقہ صہیونیوں کے جرائم کو فراموش کرکے فلسطین کو تاریخ کی نذر کرنا چاہتا ہے۔ لاکھوں بے گناہ افراد پر ظلم و ستم اور گھروں سے بے دخلی کی وجہ سے فلسطینیوں کے اندر آزادی کا جذبہ پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ موجزن ہے۔

انہوں نے فلسطین کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر فلسطین کو عربوں کا مسئلہ قرار دے کر محدود کرنا چاہتے تھے اسی وجہ سے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی پینگیں بڑھا رہے تھے لیکن جلد ان کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا۔ فلسطین کے بارے میں دوغلی پالیسی اختیار کرنے والوں کو ہزیمت کا سامنا ہوگا۔ آج دنیا پر یہ حقیقت واضح ہوگئی ہے کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مقاومت اور استقامت ہے۔

باقر قالیباف نے علاقائی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے خطے میں امن کے بجائے سیکورٹی خطرے میں پڑے گی کیونکہ صہیونی فریب کار ہیں جن پر کبھی اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔

News ID 1915829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha