یوم قدس
-
کشمیر میں عالمی یوم القدس پر عظیم الشان ریلی
ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر اور کرگل کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ریلی نکال کر فلسطین کے مظلوم عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
-
دارالعبادہ یزد میں یوم القدس کی ریلی
یزد کے عوام نے فلسطینی عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء فلسطین اور غزہ کے حق میں بینرز اور پرچم اٹھائے ہوئے تھے، جبکہ صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
-
سنندج میں عالمی یوم القدس کی ریلی
سنندج کے شہریوں نے یوم القدس کے موقع پر ایک اور حماسی دن رقم کرتے ہوئے، صہیونی حکومت اور امریکہ کے خلاف "مرگ بر اسرائیل" اور "مرگ بر امریکہ" کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
-
رشت میں عالمی یوم القدس کی ریلی
گیلان کے عوام اور سرکاری عہدیداران نے یوم القدس کے اس عظیم اجتماع میں شرکت کی۔ فلسطین کے پرچم اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بینرز اٹھائے شرکاء نے صہیونی حکومت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
-
ہمدان میں یوم القدس کی ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
ہمدان میں عالمی یوم القدس کی ریلی عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ شروع ہوگئی۔ عالمی یوم القدس کی شاندار ریلی آج صوبے کے انقلابی عوام کی وسیع شرکت کے ساتھ شروع ہوئی۔
-
اصفہان میں عالمی یوم القدس کی ریلی
اصفہان میں یوم القدس کی ریلی صبح 10 بجے عوام اور حکام کی بھرپور شرکت کے ساتھ سات مرکزی راستوں سے ہوتی ہوئی تاریخی میدان امام خمینی (رح) کی جانب روانہ ہوگئی۔
-
کردستان کے عوام بھی فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے
ملک بھر کی طرح کردستان کے روزہ داروں نے بھی عالمی یوم القدس مارچ میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
-
پاکستان، لاہور ادارہ منہاج الحسینؑ سے یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی
شرکا سے خطاب میں علامہ سبطین اکبر نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اس کا راہ حل دیا تھا کہ تمام مسلمان ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل کی طرف بہا دیں تو یہ غرق ہو جائے گا۔
-
انزلی کے عوام کا یوم القدس کے موقع پر جوش و خروش
شہر انزلی کے عوام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
-
ایران بھر میں یوم القدس ریلی کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت
آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ پر عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں کے عوام گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم سے ہمدردی کا اظہار کرنے سڑکوں کا رخ کر چکے ہیں اور غاصب صیہونی رجیم کو للکار رہے ہیں۔
-
عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے رہنما کی مہر نیوز سے گفتگو:
یوم القدس فلسطینی کاز سے تجدید عہد کا دن ہے
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجباء کے رہنما نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر مجاہدین فلسطینی مزاحمت کے دفاع اور وہاں کے عوام کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
-
صیہونی رجیم کے غزہ پر حملے جاری، متعدد شہید
غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔