مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم قدس کے موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ IKMT کے زیر اہتمام کرگل میں فلسطین کی حمایت اور ظالم و جابر صہیونی حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد ہزاروں روزہ داروں نے مارچ میں شرکت کی جو مرکز جامع مسجد کرگل سے لال چوک اور خمینی چوک سے ہوتا ہوا حسینی پارک تک پہنچا۔
فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا بھر میں صیہونی غاصب حکومت اور انسانیت کے خلاف مغربی پالیسیوں کے خلاف منعقد عالمی یوم قدس کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس جلوس کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے قومی پرچم کو بھی نذر آتش کیا گیا، بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں جیسے ISIS القائدہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ اور ان کے اتحادیوں نے عالمی برادری کے امن اور ہم آہنگی کو تباہ کرنے کے لیے بنایا ہے، اسی طرح اسرائیل ایک غیر قانونی حکومت ہے جیسے صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہئے، یہ نسل پرست قوم اسلامی ملک میں پناہ حاصل کرنے کے بعد پورے فلسطین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
آخر میں امریکہ اور اسرائیل مخالف نعروں کے ساتھ امریکہ برطانیہ اور اسرائیل کے صدر کا پتلا جلایا گیا۔
آپ کا تبصرہ