القدس2023
-
عالمی یوم القدس کی وسیع ریلیاں امام خمینی رح کے افکار کے عالمگیر ہونے کی ترجمان، ناصر کنعانی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں اور اجتماعات میں بھرپور شرکت کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی رح کے افکار کے عالمگیر ہونے کی علامت قرار دیا۔
-
کرگل میں امام خمینیؒ میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم قدس منایا گیا+تصاویر
فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا بھر میں صیہونی غاصب حکومت اور انسانیت کے خلاف مغربی پالیسیوں کے خلاف منعقد عالمی یوم قدس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
-
عالمی یوم القدس کے موقع پر شہروں اور دیہاتوں میں ریلیوں کا انعقاد
عالمی یوم القدس کی ریلی ہر سال ایران بھر کے سینکڑوں شہروں اور ہزاروں دیہاتوں میں نکالی جاتی ہے۔
-
ایران-سعودی تعلقات کی بحالی امریکہ کے لئے دھچکہ ہے، حسن نصر اللہ
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہونے سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
-
تہران، القدس ریلی میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی شرکت
رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کی روشنی میں جمعہ کے دن عالم یوم القدس منایا گیا۔ تہران میں اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی، پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور مسلح افواج کے اعلی عہدیداروں سمیت مختلف شخصیات نے ریلی میں شرکت کی۔
-
غاصب صہیونیوں سے مقابلہ جاری رہے گا، حماس کے سیکریٹری جنرل کا بغداد میں خطاب
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں القدس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت کو ختم کرنے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
-
عالمی یوم القدس کے موقع پر قم المقدسہ میں عظیم الشان ریلی
عالمی یوم القدس کے موقع پر حضرت امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے عالمی استکبار اور صہیونی غاصب حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لئے قم میں یوم القدس کی عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
-
یمن میں عظیم الشان قدس ریلی کا انعقاد
یمنی عوام نے یوم القدس کی مناسبت سے صوبہ صنعاء میں 14اسکوائر پر عظیم الشان ریلی نکالی۔
-
اصفہان میں یوم قدس کی مناست سے عظیم ریلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ اصفہان میں یوم قدس کی مناسبت سے عظیم ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
-
آج بین الاقوامی فورم پر القدس پہلے سے زیادہ زیربحث ہے، باقر قالیباف
اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی یوم القدس کے موقع پر تہران میں نماز جمعہ سے پہلے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فلسطین اور القدس دنیا میں سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے موضوعات میں سے ہیں۔
-
تہران میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔
-
ہمدان میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی
ہمدان میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں عوام نے بھر پور شرکت کی۔
-
پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستانی پیکر قومی اسمبلی
یوم القدس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سپیکر نے کہا کہ پوری مسلم میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ المبارک فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی فوج کے ظلم و جبر کا شکار ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛
ایران، بحیرہ کیسپیئن سے خلیج فارس تک فضائیں "اسرائیل مردہ باد" سے گونج اٹھیں
ایران بھر میں صبح دس بجے سے ہی یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز ہوگیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلیاں مقررہ راستوں پر چل پڑیں۔ عوام نے دشمن کے خلاف بصیرت کے ساتھ اتحاد کا ثبوت دیا۔ جمعہ المبارک کو ملکی فضائیں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نعروں سے گونجنے لگیں۔
-
فلسطینی سرزمین چھین کر ناجائز اسرائیلی ریاست تشکیل دی گئی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے افسوس کا اظہارکیا ہے کہ فلسطینی عوام سے ان کی سرزمین چھین کر اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تشکیل دیا گیا۔عالمی ادارے اور خود مسلم ممالک بے بس نظر آتے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قراردیا تھا ۔
-
آئی ایس او پاکستان کی ملک گیر یوم القدس ریلیاں / فضا مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھی+ویڈیو
قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم القدس فلسطین،کشمیر،عراق،شام اور یمن کے مظلومین کی داد رسی کا دن ہے۔حضرت امام خمینی ؒنے دنیا کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور کی مانند ہے۔ عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔
-
تہران میں یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز
گزشتہ شب، شب قدر کے پیش نظر ایرانی عوام کی شب بیداری کے باوجود آج ملک بھر بالخصوص دارالحکومت تہران میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا آغاز ہوا۔
-
تہران میں یوم القدس کی ریلی، صدر رئیسی سمیت اعلی شخصیات کی شرکت + تصاویر
قبلہ اول کی صیہونی قبضہ سے آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہےاور ایرانی شہری اس وقت سڑکوں پر ہیں۔
-
یوم القدس آزادی فلسطین کی کوششوں کا حصہ ہے، حسن نصر اللہ
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ دنیا پر امریکہ کی اجارہ داری ختم ہورہی ہے۔ دنیا میں ایک طاقت کا تصور ختم ہوکر کئی طاقتیں جنم لے رہی ہیں۔
-
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کی مہر نیوز سے گفتگو:
صہیونی حکومت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے؛ یوم القدس، مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کا محور ہے
آزادی خواہ نے کہا کہ صہیونی حکومت کے اندر بالخصوص یہودی آباد کاروں کے درمیان اختلافات اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ فساد کی یہ جڑ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔
-
عوام یوم القدس کی ریلیوں میں کثیر تعداد میں شرکت کریں، مراجع تقلید
حوزہ علمیہ کے مراجع تقلید اور علمی مراکز کی جانب سے عالمی یوم القدس کے موقع پر جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ عوام غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے جمعہ کے دن یوم القدس کی ریلیوں میں زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔
-
آئی ایس او پاکستان بھر میں 200سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالے گی،مرکزی جنرل سیکرٹری
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہاکہ کل جمعہ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔
-
پاکستان، یوم القدس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں ہونیوالی القدس ریلیوں کی تفصیلی رپورٹ
پاکستان بھر میں شیعہ مذہبی جماعتیں، ملی یکجہتی کونسل، فلسطین فائونڈیشن اور دیگر ادارے القدس ریلیوں، سیمینارز، کانفرنسز اور سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں۔
-
سترہ سال سے کم عرصے میں قدس میں قدم رکھیں گے، تہران میں سائن بورڈ نصب
جوں جوں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف عالمی سطح پر منائے جانے والا یوم القدس نزدیک آرہا ہے، فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے دلچسپ اور ذومعنی نعرے تہران کی دیواروں کی زینت بن رہے ہیں۔
-
یوم القدس کو ملک کے 1000 شہروں اور دیہاتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جنرل رمضان
مرکز انتفاضہ و قدس کے سربراہ جنرل رمضان شریف نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد شہروں اور دیہاتوں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام قدس کانفرنس
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر "قدس آزادی کی دہلیز پر" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔
-
قائد اعظم کی پالیسی ہی ہماری پالیسی ہے/مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے القدس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ موجودہ حکومت کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، غلامی سے نکلیں اور اسرائیل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں، قائد اعظم کی پالیسی ہی ہماری پالیسی ہے، ہم اس سے انحراف نہیں کرسکتے۔
-
لاہور میں القدس کانفرنس کا انعقاد؛
مغربی حکومتیں اسرائیلی مظالم میں شریک جرم، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی،مقریرین
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اسرائیل کی فلسطین پر حالیہ جارحیت پر بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ رمضان المبارک میں ہر سال کی طرح امسال بھی اسرائیل کے فلسطین، بیت المقدس کے تقدس کی پامالی پر حملے ان کی شکست اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔