13 اپریل، 2023، 12:14 PM

پاکستان، یوم القدس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں ہونیوالی القدس ریلیوں کی تفصیلی رپورٹ

پاکستان، یوم القدس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں ہونیوالی القدس ریلیوں کی تفصیلی رپورٹ

پاکستان بھر میں شیعہ مذہبی جماعتیں، ملی یکجہتی کونسل، فلسطین فائونڈیشن اور دیگر ادارے القدس ریلیوں، سیمینارز، کانفرنسز اور سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعة الوداع اور یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر میں بیدار لوگ اور جماعتیں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت اور بیزاری کے طور پر مناتی ہے، پاکستان بھر میں شیعہ مذہبی جماعتیں، ملی یکجہتی کونسل، فلسطین فائونڈیشن اور دیگر ادارے القدس ریلیوں، سیمینارز، کانفرنسز اور سیشنز کا انعقاد کرتے ہیں، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازیخان، لیہ، بھکر، اوچ شریف، بہاولپور، رحیم یار خان، وہاڑی، راجن پور میں یوم القدس کی مناسبت سے نماز جمعہ کے بعد ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، اکثر اضلاع اور مقامات پر یہ ریلیاں الگ الگ جماعتی پلیٹ فارمز پر منعقد ہوتی ہیں، لیکن چند ایک اضلاع میں یہ ریلیاں مشترکہ طور پر منعقد ہوتی ہیں، ملتان میں اس سال بھی یوم القدس کی تین الگ الگ مقامات سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے تحریک آزادی القدس کے پلیٹ فارم سے امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک القدس ریلی نکالی جائے گی، مجلس وحدت مسلمین، جامعہ شہید مطہری اور مجلس اتحاد بین المومنین کے پلیٹ فارم سے امام بارگاہ حضرت ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں تک القدس ریلی نکالی جائے گی، جبکہ شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر جماعتوں کی جانب سے چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی جائے گی، خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد القدس ریلی نکالی جائے گی، عبدالحکیم میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام القدس ریلی نکای جائے گی، تلمبہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد القدس ریلی نکالی جائے گی۔

مظفرگڑھ میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ریلی نکالی جائے گی، علی پور میں بھی یوم القدس کی دو ریلیاں نکالی جائیں گی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین الگ ریلی نکالیں گی جبکہ شیعہ علماء کونسل اور دیگر جماعتیں الگ ریلی نکالیں گی۔ اسی طرح بہاولپور میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین الگ ریلی نکالیں گی اور شیعہ علماء کونسل الگ ریلی نکالیں گی۔ رحیم یار خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی الگ الگ ریلیاں منعقد ہوں گی۔ لیہ میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس کی مشترکہ القدس ریلی نکلے گی۔

بھکر میں بھی یوم القدس کی دو ریلیاں نکالی جائیں گی، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن الگ ریلی نکالیں گی جبکہ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس الگ ریلی نکالیں گے۔ ڈیرہ غازیخان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یوم القدس کی ریلی نکالیں گی، اوچ شریف میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام القدس ریلی نکالی جائے گی، راجن میں شیعہ علماء کونسل یوم القدس کی ریلی نکالی گی، کوٹ ادو میں شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین الگ الگ ریلیاں نکالیں گی۔ اس کے علاوہ چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں القدس ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

News ID 1915858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha