13 اپریل، 2023، 3:55 AM

یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت سے امیر المؤمنینؑ کےپیروکار ہونے کا ثبوت دیں گے، آیت اللہ رئیسی

یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت سے امیر المؤمنینؑ کےپیروکار ہونے کا ثبوت دیں گے، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے عالمی یوم القدس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امسال نیز عوام عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے پیروکار ہونے کا ثبوت دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراهیم رئیسی نے 21 رمضان کی مناسبت سے امام خمینی کے مرقد پر جہاد تبیین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں ایران فوبیا، اسلامو فوبیا اور شیعہ فوبیا پھیل رہا ہے، ہمیں نوجوانوں سے بیٹھ کر بات کرنی چاہیئے اور نوجوانوں کی ذہنی گرہیں کھولنی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے تمام عہدیداران، یونیورسٹی کے پروفیسر، اساتذہ، مبلغین، علماء اور عمائدین جان لیں کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، لہٰذا جہاد تبیین پر زور دینا ہوگا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ اس وقت عالمی سامراج ایرانوفوبیا، اسلاموفوبیا اور شیعہ فوبیا کا حربہ اپنائے ہوئے جس کے مقابلے کے لئے ضروری ہے کہ علما اور اساتذہ، دینی مدارس اور یونیورسٹی طلبا اور اسی طرح ملک کے برگزیدہ افراد نوجوانوں کے سامنے حالات کی تشریح کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ عالمی حقیقت سے روشناس کرائیں۔

اداروں میں لوگوں کے سوالات کے جوابات دینا اچھائی میں شمار ہوتا ہے اور رشوت لینا، پارٹی بازی کرنا، اخلاقی فساد اور کرپشن جیسے ناسور کا شمار برائیوں میں ہوتا ہے، لہٰذا ہمیں حساس رہنا چاہیئے اور اگر کہیں دیکھیں کہ رشوت لی جاتی ہے یا احساس زمہ داری نہیں کرتے تو ہمیں ان سے نہی کرنی چاہیئے البتہ اجرائی امور میں حکام زمہ دار ہیں۔

ایرانی صدر نے امیر المؤمنین علیہ السّلام کی سیرت اور وصیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ امیر المؤمنین علی علیہ السّلام نے تقوی الٰہی، امور میں نظم و نسق اور اخروی زندگی کی پاداش کیلئے کوشش کرنے کی دعوت دی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کوئی اچھا کام انجام دے لیکن سوشل میڈیا پر یا حقیقت میں اس کے خلاف باتیں بنائیں تو ہمیں اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ قرآن مجید کے نقطۂ نگاہ سے افواہ پھیلانا منافقین کا کام ہے۔

ایرانی صدر نے عالمی یوم القدس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امسال نیز عوام عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے پیروکار ہونے کا ثبوت دیں گے۔

انہوں نے غاصب صہیونی حکومت کے اندرونی اختلافات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ صہیونی ایک دوسرے کی جان کے پیاسے ہو چکے ہیں اور اپنی نابودی کی جانب رواں دواں ہیں، لیکن ہم خدا اور رسول خاتم اور آئمہ علیھم السّلام کے لطف و کرم سے عالمی یوم القدس کی نسبت میں اپنی سیاسی اور مذہبی زمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

News ID 1915855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha