مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی نے ضلع بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اگر عادلانہ نظام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے حضرت علی (ع) کی عادلانہ حکومت کے بے شمار نمونے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امامت کے لئے منصوب ہونے کے باوجود آپ (ع) نے حکمرانی عوام کے بے پناہ اصرار پر قبول فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اصرار آپ (ع) کی بے پناہ عوامی مقبولیت اور عوامی اعتماد کی دلیل ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔
امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب (ع) کے یوم شہادت کے مناسبت سے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کے طول و عرض میں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا، مرکزی جگہوں قدیمی امام بارگاہ حسن آباد اور مرکزی امام بارگاہ بڈگام کے علاوہ امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں تلاوت کلام کے بعد دن بھر مجالس اور مرثیہ خوانی کا اہتمام رہا اور ان اجتماعات میں عزاداروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ