مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ المبارک کو دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔ رواں سال بھی پاکستان میں آئی ایس او دیگر ملی تنظیموں کے تعاون سے بھرپور انداز میں یوم القدس منا کر قدس کی آزادی کی تحریک جلا بخشیں گے۔اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسز کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری معمر نقوی نے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کل جمعہ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔ اسلام آباد، لاہور، حیدر آباد کوئٹہ، کراچی، سکھر، راولپنڈی، گلگت بلتستان، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں آزادی قدس ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ لاہور میں مرکزی القدس ریلی اسلامپورہ سے نکالی جائے گی اور اختتام اسمبلی ہال پر ہوگا۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوکر بیت المقدس کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں خدا کی ذات پر مصمم یقین ہے کہ انشااللہ مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کیلئے یہ احتجاجات غزہ کی آزادی کی نوید لائیں گے۔آئی ایس او یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کرتی ہے، دنیا کی تیسری بڑی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا امتیاز پاکستان کو حاصل ہے اور انشااللہ یہ اعزاز باقی رہے گا، یوم القدس انشااللہ روز فتح مبین ہوگا، آئی ایس او پاکستان دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں، ان کی حامی اور ظالمین کیخلاف برسر پیکار ہے۔
آپ کا تبصرہ