14 اپریل، 2023، 1:05 PM

مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہونگے، ایرانی قونصل جنرل

مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہونگے، ایرانی قونصل جنرل

کراچی، ایرانی قونصل خانے میں یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نوریان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے مسلم اقوام میں انتشار کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموش ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ مظلوم لوگ ہی مستقبل قریب میں دنیا کے حکمراں ہوں گے۔

کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں یوم القدس کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نوریان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے مسلم اقوام میں انتشار کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم پر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموش ہیں۔ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزراء اور مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ قطر، کویت، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا، اومان اور روس کے قونصل جنرلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

News ID 1915883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha