مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پیر کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں جکارتہ جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے گفتگو کریں گے۔
انڈونیشیا کے صدر جوڈو ویدودو کے ساتھ دوطرفہ ملاقات ہوگی اور آیت اللہ رئیسی کے انڈونیشیا کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔
صدر رئیسی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کے علاوہ اس ملک کی ایوان نمائندگان اور مشاورتی اسمبلی کے صدور سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
دونوں ممالک کے تاجروں اور اقتصادی ماہرین، انڈونیشیاء کے اسکالرز و دانشوروں اور انڈونیشیا میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات صدر کے دو روزہ دورہ جکارتہ کے شیڈول میں شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ