مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون کے ساتھ زوم میٹنگ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ذمہ دارسابق آرمی چیف کوقرار دے دیا جبکہ ماضی میں عمران خان تحریک عدم اعتماد کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے تھے۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں،اس ملک میں تاریخ کے سب سے مشکل دور سے گزررہےہیں، مجھ پرقاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی،میری ٹانگ پر3گولیاں لگیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری حکومت کو سابق آرمی چیف نے ہٹایا، ہمارے ملک میں اسٹبلشمنٹ طاقتورہے، جو لوگ آج اقتدارمیں ہیں ان کیساتھ ملکر سابق آرمی چیف نے سازش کی ، یہاں پر آرمی بہت طاقتور ہے اس لیے انہوں نے ہماری حکومت ہٹادی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے امریکی کانگریس خاتون سے گفتگو میں کہا کہ ہماری حکومت کی گزشتہ70سال میں بہترین معاشی کارکردگی تھی، اب میری جان کو خطرہ ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ہماری جماعت کو تاریخ کے بدترین کریک ڈاؤن کا سامنا ہے، پاکستان میں کسی جماعت کیساتھ ایسا نہیں ہوا، کسی جماعت کےبنیادی حقوق ایسےمتاثرنہیں کئےگئے، چاہتےہیں آپ خود اس بارے میں تحقیقات کریں تاکہ آپ جان سکیں۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں پر جوبھی ہورہاہے وہ غیرمعمولی ہے، یہاں پر اس چیز کو سراہا جائے گا جب آپ بیان دینگی کیونکہ آپ کانگریس وومن ہے، ہم قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،آئین کی حکمرانی ہواور بنیادی حقوق دئیےجائیں۔
سابق وزیراعظم نے امریکی کانگریس خاتون سے درخواست کی کہ چاہتے ہیں کہ آپ بیان جاری کریں جو موجودہ صورتحال کو اجاگر کرے، موجودہ صورتحال میں آپ کا بیان ہمارے لیے مدد گارثابت ہوگا، آپ کے بیان سےفرق پڑے گا۔
آپ کا تبصرہ