6 اپریل، 2023، 7:57 PM

ایران اور انڈونیشیا کے صدور کی ٹیلیفونک گفتگو؛

فلسطین کی حمایت امت مسلمہ کی فطرت میں شامل ہے

فلسطین کی حمایت امت مسلمہ کی فطرت میں شامل ہے

اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے انڈونیشیا کے ہم منصب جوکو ویدودو سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل سے مقابلہ امت مسلمہ کی فطرت میں شامل ہے۔

خبررساں ادارے مہر کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے انڈونیشیائی ہم منصب سے گفتگو کے دوران فلسطین کو عالم اسلام کا دل قرار دیتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف مبارزہ اور فلسطین کی حمایت امت مسلمہ کی فطرت میں شامل ہے۔ 

صدر رئیسی نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے موثر اتحاد کی تشکیل کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے۔ ایران اسلامی ممالک کے اتحاد کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ صدر ویدودو نے ایرانی صدر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کو اسلامی ممالک کے باہمی تعلقات کی بہتری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا اعادہ کیا۔

News ID 1915746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha