3 اپریل، 2023، 2:54 PM

ایرانی نائب صدر کی مہر نیوز سے گفتگو:

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ایرانی نائب صدر نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے آیت اللہ رئیسی کو دورہ ریاض کی دعوت کے بارے میں کہا کہ "اس دعوت کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔"

ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب اور خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آیت اللہ رئیسی کے صدر منتخب ہونے کے پہلے دن سے ہی ان کی اہم حکمت عملی خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو ہموار اور بہتر بنانا تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ تہران ریاض معاہدہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔

ایرانی نائب صدر نے کہاکہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہماری حکومت کی اہم پالیسیوں میں سے ہے اور اس پر سنجدگی سے عمل بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سعودی فرمانروا کی جانب سے صدر رئیسی کو ریاض دورے کی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ شاہ سلمان نے صدر آیت اللہ رئیسی کو دعوت دی ہے اور اس دعوت کا مثبت بھی جواب دیا گیا ہے۔

News ID 1915672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha