29 مارچ، 2023، 5:32 AM

بحرینی وفد ایران کا دورہ کرے گا

بحرینی وفد ایران کا دورہ کرے گا

ایران اور بحرین کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں بحرین کا ایک وفد ایران کا دورہ کرنے والا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور بحرین کے درمیان تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں بحرین کا ایک وفد ایران کا دورہ کرنے والا ہے۔

بعض بحرینی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حال ہی میں ایران کے ایک وفد نے بحرین کا سفر کرکے منامہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

بحرینی ذرائع نے اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سعودی عرب کے دورے پر جا رہے ہیں اور اس سفر کے بعد ایرانی اور بحرینی حکام کے درمیان باہمی مذاکرات اور دورے شروع ہوں گے۔

اس سے قبل اسپوتنک نے بحرینی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ ایرانی صدر کے ممکنہ دورہ سعودی عرب کے بعد منامہ اور تہران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے اور حال ہی میں ایران کے ایک وفد نے منامہ کا دورہ کیا ہے۔

News ID 1915561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha