8 اپریل، 2025، 12:58 PM

نتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں ناگوار باتیں سننا پڑیں، باخبر ذرائع

نتن یاہو کو وائٹ ہاؤس میں ناگوار باتیں سننا پڑیں، باخبر ذرائع

صہیونی وزیر اعظم کو دورہ امریکہ کے دوران کچھ باتیں سننا پڑیں جو ان پر ناگوار گزریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو بڑی امیدوں کے ساتھ واشنگٹن یاترا پر گئے تھے تاہم ان کو صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے پس منظر اور نتائج نے ماہرین اور تجزیہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

باخبر ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں کچھ ایسی باتیں سننا پڑیں جو انہیں پسند نہیں آئیں۔ اس ملاقات میں نتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی، ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری امور پر مذاکرات، اور شام و ترکی کے حوالے سے واشنگٹن کا مؤقف ناگوار گزرا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات، رواں برس فروری میں ہونے والی نتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات سے بالکل مختلف تھی۔

اس حوالے سے امریکہ کے سابق سفارتکار تھامس وارک نے کہا کہ ٹرمپ نے شام کے مسئلے پر نتن یاہو کی توقعات پر پانی پھیر دیا۔ نتن یاہو کے مشیروں نے شام کے حوالے سے امریکی اقدامات کو مزید سخت بنانے کی کوشش کی، لیکن ٹرمپ نے اس سے صاف انکار کردیا۔

امریکی صدر نے ترکی سے متعلق بات کرتے ہوئے نتن یاہو کو مخاطب کر کے کہا کہ میری اردگان سے اچھی دوستی ہے، وہ مجھے پسند کرتا ہے اور میں بھی اسے چاہتا ہوں۔ اگر تمہیں ترک صدر سے مسئلہ ہے تو اسے خود حل کرو اور منطقی رویہ اپناؤ۔

News ID 1931696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha