8 اپریل، 2025، 10:47 AM

ایران_امریکہ مذاکرات، عراقچی اور واٹکاف ہفتے کو عمان میں ملاقات کریں گے

ایران_امریکہ مذاکرات، عراقچی اور واٹکاف ہفتے کو عمان میں ملاقات کریں گے

ایرانی وزیرخارجہ اور امریکی خصوصی ایلچی ہفتے کے عمان میں دن مذاکرات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز شروع ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو واٹکاف ہفتے کے روز عمان میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی مرتبہ ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے ساتھ طاقت کے استعمال کی بھی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر کے جواب میں ایران نے ماضی کے تجربات کی روشنی میں امریکہ سے براہ راست کرنے سے انکار کیا ہے تاہم بالواسطہ مذاکرات پر تہران نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی اعلی سیاسی اور دفاعی حکام نے طاقت کے استعمال کی صورت میں امریکہ کو سنگین نتائج سے انتباہ کیا ہے۔

News ID 1931693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha