مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے ایک اہم ٹرانسپورٹ مرکز کو بند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے حامی مظاہرین نے نیویارک کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس مصروف مرکز کو مکمل طور پر بند کردیا۔
یہ احتجاج اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور غزہ میں جاری جنگ میں امریکی حمایت کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والے مظاہروں کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ