29 دسمبر، 2023، 12:39 PM

امریکہ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار

امریکہ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے، متعدد مظاہرین گرفتار

امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا کہ امریکہ میں بینرز اٹھائے ہوئے مظاہرین نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور احتجاجا نیویارک ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو بلاک کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس احتجاجی تحریک کے دوران 26 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسی طرح کی ایک کارروائی میں امریکی مظاہرین نے لاس اینجلس کے ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک کو بند کر دیا اور اس مظاہرے کے جواب میں امریکی پولیس نے 36 افراد کو گرفتار کر لیا، جس سے ان 2 مظاہروں میں گرفتار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 62 ہو گئی۔

News ID 1920905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha