مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں اہمیت دیتا ہے۔ خطے کی ترقی اور پیشرفت باہمی تعاون اور اتحاد میں پنہاں ہیں۔
آیت اللہ رئیسی نے صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نہتے روزہ داروں پر تشدد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب حکومت کو جارحانہ اقدامات سے روکنے اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق دلوانے کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد بہت ضروری ہے۔
اس موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر صہیونی افواج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے میں قطر کا موقف ہمیشہ اصولی رہا ہے اور ہم غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت پر کاربند ہیں۔
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے عید الفطر کی مناسبت سے دونوں ممالک کے عوام کو مبارک باد دی۔
آپ کا تبصرہ