اسلامو فوبیا
-
اسلاموفوبیا کے خلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج، ممبئی کی جانب مارچ
اسلامو فوبیا کے خلاف بھارتی مسلمان سراپا احتجاج ہیں، اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے تحت ہزاروں مسلمان ممبئی کی جانب مارچ کررہے ہیں۔
-
اسلامی مرکز کی بندش صہیونی حکومت کے مفاد میں ہے، ایرانی عبوری وزیرخارجہ کی جرمن ہم منصب سے گفتگو
ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیمبرگ اسلامی مرکز کو بند کرنا سیاسی فیصلہ ہے جس کا فائدہ صہیونی حکومت کو پہنچے گا۔
-
پاک ایران گیس پائپ لائن پر دباؤ قبول نہیں کرینگے، پاکستانی وزیر خارجہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر دباو قبول نہیں کریں گے۔
-
اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ موقف اختیار کرنا ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرخارجہ عبداللہیان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہوکر مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔
-
اسلام میں بے گناہ سویلین کو قتل کرنا منع ہے، ایران
اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے کہا ہے کہ اسلام بے گناہ اور نہتے شہریوں کو قتل کرنے سےمنع کرتا ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کا دین اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
اسلامو فوبیا، مذہبی جنونیت اور دہشت گردی سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، ایرانی سفارت خانہ
اسلاموفوبیا سے مقابلے کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ سب مل کر دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کریں۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کا جینوا میں انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس سے خطاب+ مکمل متن
اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قومی اور اسلامی عقائد و اقدار کی بنیاد پر انسانی حقوق اور وقار کی پاسداری اور احترام میں سختی سے کاربند اور ثابت قدم ہے۔
-
سعودی ہفتہ ثقافت کی میزبانی کے لئے تیار ہیں، ایران
ایرانی ادارہ برائے اسلامی ثقافت و روابط کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران سعودی ہفتہ ثقافت کی مناسبت سے میزبانی کے لئے تیار ہے۔
-
یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت سے امیر المؤمنینؑ کےپیروکار ہونے کا ثبوت دیں گے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر نے عالمی یوم القدس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امسال نیز عوام عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے پیروکار ہونے کا ثبوت دیں گے۔
-
ایرانی خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو:
برطانیہ میں ایک مخصوص منصوبے کے تحت اسلام مخالف سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے
اسلامی جمہوری ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی کے نائب سربراہ عباس مقتدائی نے برطانیہ میں اسلامو فوبیا میں اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ایک مخصوص منصوبے کے تحت اسلام مخالف سوچ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ دو مسلمان شہریوں کو آگ لگانے کا واقعہ اسی سوچ کا نتیجہ ہے۔
-
پاکستان میں"اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن" کی یاد میں گول میز مباحثہ؛
اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لئے مسلم کمیونٹی کو اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے، مقریرین
مقریرین کا کہنا تھاکہ آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں جہاں لوگوں کو اپنے خیالات اور رائے کو آزادانہ طور پر بتانے کا اختیار حاصل ہے اسلامو فوبیا بہت خطرناک چیز ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے دو پہلو ہیں، مجرم اور متاثرین۔ اسلام کا ایک "خوف" ہے جسے جان بوجھ کر پیدا کیا گیا ہے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ:
اسلاموفوبیا پھیلانے والوں کو ہمیشہ اپنے ناجائز مفادات تقسیم پیدا کرنے میں نظر آتے ہیں
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ کچھ قوتیں اور عناصر انسانوں کے درمیان تفرقہ اور تصادم پھیلانے میں اپنے ناجائز مفادات دیکھتے ہیں۔
-
اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا چاہیے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔
-
اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلیے ایکشن پلان بنائے، پاکستانی وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ پر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے اور دنیا میں منظم طریقے سے اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔
-
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان:
پاک ایران وزرائے خارجہ کی تاشقند میں مثبت ملاقات ہوئی/قرآن کی بےحرمتی اسلامو فوبیاذہنیت کی عکاس ہے
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلاموفوبیا ذہنیت کے عکاس ہیں۔
-
اسلامو فوبیا بند ہونا چاہیئے، ایرانی وزیر خارجہ
اپنے ٹویٹ میں ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا دعویٰ کرنیوالے بعض یورپی ممالک میں آزادی اظہار کی حمایت کے بہانے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا اور اسلامو فوبیا بند ہونا چاہیئے۔
-
اسلامو فوبیا فرانس میں ایک ریاستی پالیسی میں بدل چکا ہے، فرانسیسی محقق
فرانسیسی دانشور فرانسوا بورگا نے کہا کہ فرانس میں اسلامو فوبیا کسی خاص جماعت سے مخصوص نہیں ہے اور تمام حکومتیں اسے فروغ دیتی ہیں۔
-
اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنائے، پاکستانی وزیر اعظم
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا ایک عالمی رحجان ہے، نائن الیون کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف رویوں میں شدت آئی ہے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا سے متعلق اپنائی قرارداد پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
-
اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم " او آئی سی" کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
-
اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔