مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں سعودی عرب کے سفیر نے ایرانی ادارہ برائے ثقافت و روابط محمد مہدی عمرانی پور سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فرہنگی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عمرانی پور نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی اور فرہنگی امور میں تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایران سعودی عرب کے ہفتہ ثقافت کے موقع پر میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لئے تیار ہے۔ دونوں ممالک کو دشمنوں کے خطرات اور اسلاموفوبیا کا سامنا ہے۔
عالمی طاقتیں سفارتی اور میڈیا کے شعبوں میں دوغلی پالیسی اختیار کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کی واضح مثال سامنے آگئی ہے۔ اگر اسرائیل کے علاوہ کوئی اور ملک ان جرائم کا ارتکاب کرتا تو امریکہ اور مغرب کا رویہ یکسر مختلف ہوتا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر العنزی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو اسلامی برادر ممالک ہیں۔ دونوں کے درمیان ثقافتی اور دیگر شعبوںمیں روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ