19 فروری، 2024، 1:53 PM

غزہ، امل ہسپتال میں خوراک اور ایندھن ختم ہو رہا ہے، فلسطینی ہلال احمر

غزہ، امل ہسپتال میں خوراک اور ایندھن ختم ہو رہا ہے، فلسطینی ہلال احمر

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس شہر کا امل ہسپتال پچھلے آٹھائیس دنوں سے اسرائیلی فوج کے سخت محاصرے میں ہونے کی وجہ سے خوراک اور ایندھن ختم ہوچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خان یونس کے امل ہسپتال میں بجلی کی فراہمی کے جنریٹر کے لیے ایندھن کی مقدار خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے اور خوراک کا اسٹاک بھی اختتام کے قریب ہے، ہسپتال خطرے سے دوچار ہے اور درجنوں لوگ مر چکے ہیں ۔
 
اس رپورٹ میں پچھلے اٹھائیس دنوں پہلے سے صیہونی فوج کے مکمل محاصرے میں رہنے والے امل ہسپتال کی صورتحال کو انتہائی خوف ناک اور قابل رحم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس دوران ہسپتال پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے بھی جاری ہیں۔

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے  انسانی امداد کی ترسیل اور حصول کے لیے صہیونی رجیم کے ساتھ ہم آہنگی کی کوششیں مسلسل آٹھویں مرتبہ ناکام ہو گئی ہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امل ہسپتال خوراک کی شدید کمی کا شکار ہے جس سے درجنوں مریضوں، زخمیوں اور طبی عملے کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

News ID 1922007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha