14 مارچ، 2024، 3:34 PM

اسلامو فوبیا، مذہبی جنونیت اور دہشت گردی سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، ایرانی سفارت خانہ

اسلامو فوبیا، مذہبی جنونیت اور دہشت گردی سے مل کر نمٹنے کی ضرورت ہے، ایرانی سفارت خانہ

اسلاموفوبیا سے مقابلے کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے نے مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ سب مل کر دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق 15 مارچ کو عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوری ایران کے سفارت خانے کی جانب سے دنیا میں اسلام ہراسی اور مذہبی انتہاپسندی کی شدید مذمت کی گئی اور اسلامی ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونیت اور عالمی استکبار قرآن کریم کو نذر آتش اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سمیت اسلامی مقدسات کی توہین کرکے آزادی بیان کے نام پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔ان اقدامات کی وجہ سے اسلام کے خلاف نفرت اور انتہاپسندی کو فروغ مل رہا ہے جو عالمی سطح پر صلح اور امن کی کوششوں کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور بعض مغربی ممالک اسلام کے نام پر انتہاپسندی اور دہشت گردی میں ملوث گروہوں کی حمایت کررہے ہیں تاکہ اسلام کا چہرہ بگھاڑ کرپیش کیا جائے۔ نام نہاد مسلمان دہشت گرد جماعتوں کی کاروائیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد اسلام کو بدنام کرنا اور فلسطین میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا ہے۔

ایرانی سفارتخانے نے اسلام اور مذہبی مقدسات کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مسلمانوں کی مقدسات اور آسمانی کتابوں کی توہین پر خاموش رہنے کے بجائے صدائے احتجاج بلند کرے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے کے لئے سب مل کر جدوجہد کریں۔

News ID 1922579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha