15 اپریل، 2025، 9:55 PM

عوامی انجمنیں غزہ کی حمایت میں اجتماعی تحریک کا ہراول دستہ بنیں، سربراہ اداره تبلیغات اسلامی

عوامی انجمنیں غزہ کی حمایت میں اجتماعی تحریک کا ہراول دستہ بنیں، سربراہ اداره تبلیغات اسلامی

ایران کی اسلامی تبلیغی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ عوامی انجمنوں کو غزہ کے مسئلے پر اجتماعی تحریک کی سرپرستی کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور میڈیا مہم کے لئے وسیع پیمانے پر جد وجہد کرنی چاہئے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسلامی تبلیغی مرکز کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے ایک بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ہم اتنے سالوں کے بعد فلسطین کے بارے میں شہید مطہری کی تقریر کو بغیر کسی اضافے کے ایک  بنیادی نقطہ نظر کے طور پر لیں تو ہم آسانی سے یہ نتیجہ اخذ کرسکتے ہیں کہ عوامی انجمنوں کے لئے غزہ کا مسئلہ کسی دوسرے گروہ یا طبقے سے زیادہ ترجیح کا حامل ہونا چاہیے اور انہیں اس کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوامی انجمنوں کو غزہ کے مسئلے پر وسیع تحریک کی سرپرستی کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور میڈیا مہم کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔

News ID 1931887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha