مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جاری جھڑپوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر دو صہیونی فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ میں ہونے والی لڑائی کے دوران بٹالین 5250 کا ایک ریزرو فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔
اس کے علاوہ رفح کے محلہ تل السلطان میں آر پی جی راکٹ کے حملے میں تین صہیونی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ قابض فوج آئندہ دنوں میں مزید ریزرو فوجیوں کو تعیینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ