مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران صہیونی فوج کے ہلاک شدگان کی تعداد 896 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین واقعے میں اسرائیلی گولانی بریگیڈ کا ایک فوجی ہلاک جبکہ کم از کم چھ دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔
عبرانی زبان کے نیوز پورٹل حدشوت بزمان نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کے راستے میں نصب بم کے دھماکے سے ایک صہیونی فوجی ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔
قبل ازیں بھی صہیونی میڈیا نے غزہ میں فوج کے خلاف غیر معمولی اور سخت نوعیت کی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا، جو درحقیقت فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے آپریشنز کی کامیابیوں کا واضح ثبوت ہیں۔
آپ کا تبصرہ