27 اپریل، 2025، 12:31 PM

غزہ کی بے مقصد جنگ، صہیونی افسران کی تشویش میں اضافہ

غزہ کی بے مقصد جنگ، صہیونی افسران کی تشویش میں اضافہ

غزہ میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت اور بے مقصد جنگ نے صہیونی فوج کے اعلی افسران میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قابض فوج کے اعلی عہدیداران غزہ کی پٹی میں جاری بے نتیجہ جنگ اور فوجیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر سخت برہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی چینل 12 نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے بغیر کسی واضح حکمت عملی کے دوبارہ جنگ کی جارہی ہے۔

چینل نے مزید کہا کہ صہیونی فوجی روزانہ خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں کامیاب کارروائیوں میں قابض افواج کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

News ID 1932218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha